اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے خدمت کا موقع دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انکی قیادت میں ملک کی خدمت میرے لیے اعزاز تھی۔