اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران فراڈیا، جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا، ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا، آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے شہبازشریف کو’’ بلیک میل‘‘ کرنے کی کوشش کی، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔