کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونیوالے صحافی انس ملک سے رابطہ ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ملک سے فون پر بات ہوئی ہے اور وہ کابل میں موجود ہیں ۔
انس ملک بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ منسلک ہیںاور وہ افغانستان میں کوریج کے لئے گئے تھے ۔
انس ملک کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں، دفتر خارجہ نے صحافی کی گمشدگی پرافغان حکام سے رابطہ کیا تھا۔ انس ملک گزشتہ روز کابل میں ہوٹل سے باہر گئے لیکن واپس نہیں لوٹے، وہ 2 روز قبل افغانستان پہنچے تھے،