باکو(پاک ترک نیوز) آرمینیا سے آزاد کرائے گئے کاراباخ کے ضلع اگدام میں بجلی کے فراہمی کے منصوبے مکمل کرلیے گئے ۔
موسم سرما میں شدت آنے سے قبل دو بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کی گئی ہے ۔
آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے ایمن حسینوف کا کہنا ہے ۔ ایک منصوبہ اگدام کے داخلی دروازے اور دوسرا شبلی گاؤں کی سمت میں بنایا گیا ہے ۔
ان سب اسٹیشنوں پر ایک ڈیجیٹل کنٹرول بھی بنایا گیا ہے جو ایس سی اے ڈی اے کے ڈسپیچ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ فائبرآپٹک کیبل بچھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ اگدام شہر کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس فراہم کی جاسکے ۔
آرمینیا کے جانب سے 30 سال کے قبضے کے بعد بہادر آذری افواج نے 2020 میں اگدام کو آزاد کرایا تھا ۔ اس خوب صورت علاقے کو آرمینیائی قبضے میں بری طرح پسماندہ رکھا گیا تھا۔