کاراباخ میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی،جلد سہ فریقی اجلاس ہوگا، روس

روس کا کہنا ہے کاراباخ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے نائب وزرائے اعظم کا سہ فریقی اجلاس جلد بلایا جائے گا۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق، آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ اس میٹنگ کے جلد انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس، کاراباخ تنازعے کے حل میں غیر جانبدارانہ اور ذمہ دارانہ تعاون کو یقینی بنانا اہم ترجیح ہے۔ کاراباخ میں چھ ہفتے تک چلنے والی جنگ کے بعد ہونے والے امن معاہدے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 11 جنوری کو پہلی بار آرمینیائی وزیر اعظم نیکول پاشینیان اور آذربائیجانی صدر الہام علی ایوف کی پہلی ملاقات کی میزبانی کی۔ اس ملاقات میں 30 جنوری کو امن معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔