کاسا-1000منصوبے کے کنورٹر سٹیشن سائٹ پر تعمیر کا آغاز

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز ) ازاخیل بالا نوشہرہ میں ایچ وی ڈی سی کنورٹر سٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی۔ کنورٹر سٹیشن کی سائٹ انٹرنیشنل کنٹریکٹر کے حوالے، تقریب میں کاسا سیکرٹریٹ ،وزارت توانائی، این ٹی ڈی سی افسران شریک ہوئے۔کاسا-1000 منصوبہ کے تحت کرغزستان، تاجکستان سے 1300میگاواٹ پن بجلی افغانستان کے ذریعے پاکستان پہنچے گی
کرغزستان سے تاجکستان، افغانستان اور پاکستان تک 1270 کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر بھی جاری ہے،این ٹی ڈی سی افغان بارڈر سے لیکر نوشہرہ تک 113 کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن اور نوشہرہ میں کنورٹر سٹیشن تعمیر کر رہی ہے۔
کنورٹر سٹیشن کی سائٹ کی چار دیواری کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا۔کنورٹر سٹیشن کی تعمیر 2024 جبکہ افغان بارڈر سے نوشہرہ تک ٹرانسمیشن لائن 2023 میں مکمل ہو جائے گی۔

کنورٹر سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن پر 205 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی- این ٹی ڈی سی ترجمان