اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم ہائوس بلا لیا گیا ۔خصوصی تقریب میں وزیراعظم پاکستان ارشدندیم،نوح دستگیر اور انعام بٹ سمیت دیگرایتھلیٹس کو نقد انعامات دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا گیا ہے۔پاکستان کو کو وکٹری اسٹینڈ پر لانے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب بائیس اگست کو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم کودو گولڈ میڈلزجیتنےپر ایک کروڑروپےانعام دیاجائےگا۔
ویٹ لفٹرنوح دستگیرکے پچاس لاکھ روپے کا انعا، رکھا گیا ہے، اگر وہ اسلامک گیمزمیں میڈل جیتنے میں کامیاب رہے توانعامی رقم بڑھ جائےگی۔
یاد رہے کہ برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر آٹھ میڈل جیتے، جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے پاکستان کو سب سے پہلا میڈل جتوایا۔
دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے دوسرا گولڈ بھی جیت لیا ہے۔