کراچی میں ترکی سے آئی بسیں چلیں گی

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مشکلات حل کرنے کیلئے ترکی کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ۔ ترک پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کراچی پہنچ گئے اور یوپی موڑ بس ڈپو کا دورہ کیا، ترک نمائندوں نے مختلف بس روٹس کا بھی معائنہ کیا۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹراسٹی بس منصوبے کےلئے فنڈز مل چکے ہیں ۔250 ڈیزل ہائبرڈ بسیں اگلے چار ماہ میں پہنچ جائیں گی ۔ این آرٹی سی اور ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کریں گی ۔انٹرا سٹی منصوبے کیلئے معاہدہ حکومت سے حکومت نے کیا ہے ۔ چار بس ڈپو آپریشنز چلانے کے لیے دیئے جائیں گے ۔ مجموعی طور پر 300 سٹاپ بنیں گے ۔
اویس قادر شاہ کے مطابق پہلے مرحلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کراچی کے سات روٹس پر بسیں چلائے گا۔ ایدھی اورنج لائن اور ریڈ لائن بس منصوبے پر بھی کام تیزی سےجاری ہے

پاک ترک تعلقاتپاک ترک دفاعی تعلقاتپاکستان اور ترکیترکی اور پاکستان