کراچی والوں کیلئے بری خبر ،بجلی کی قیمت میں 3روپے 75پیسے فی یونٹ اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوںمیں 3روپے75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔
نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔کے الیکٹرک کے مطابق بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ لاگو کیے گئے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے ۔
ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کی گئی تھی

#fuelpriceadjustment#kelectric#light#PakTurkNews#pirce