ممبئی (پاک ترک نیوز) معروف بھارتی اداکارہ کا جیولری کے اشتہار میں کام کرنا ہندو انتہا پسندوں کو پسند نہ آیا اور کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکارہ کرینہ کپور حال ہی میں جیولری کے ایک اشتہار میں نظر آئی ہیں۔ اشتہار کی تصاویر میں اداکارہ کو ماتھے پر بغیر بندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔اس پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کا بندی نہ لگانا ہندو رسم و رواج کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ہندو انتہا پسندوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ کرینہ کپور کا بائیکاٹ کریں۔
اس سے قبل کرینہ کپور کی گاڑی کی ٹکر سے ایک فوٹو گرافر زخمی ہوگیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔