اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائیں ، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوچکا ، یہ شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے ،بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، دھرنا سیاست یامارچ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کو اسلام آباد آنے دیں، دیکھتے ہیں ان میں کتنا دم ہے۔ عمران خان احتجاج کی آڑ میں خونی کھیل تماشا کرنا چاہتے ہیں۔