کراچی(پاک ترک نیوز )کئی روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی انٹر بینک میںروپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2روپے 73پیسےکی کمی ہو گئی۔
عالمی مالیاتی ادارے اور چین سے ملنے والے پیکیج کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ۔ انٹر بینک میںڈالر 209روپے20پیسے کا ہو گیا ۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کا ہوگیا تھا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212روپے ہوگئی تھی۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجے میں بجٹ کا حجم 9.9 ٹریلین روپے ہو جائے گا۔