اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انشااللہ کل پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ تاریخی ہوگا، میں راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کروں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ جلسہ سیاسی عدم استحکام، سخت گرم موسم میں لوڈشیڈنگ اور پیٹرول قیمتوں میں اضافےکیخلاف ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کل پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاج کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا موضوع’ چوروں کو ریلیف، عوام کو تکلیف’ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے۔