کل سے ملک میں برفباری اور بارشوں کا آغازہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) طویل خشک سالی کے بعد کل سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔ پنجاب میں چھائی سموگ اور دھند چھٹنے کا امکان ہے ۔
ہفتے کی شام اور اتوار کو ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،ملتان،خانیوال،ساہیوال، اوکاڑہ،بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان، کراچی، سکھر، لاڑکانہ،شہید بے نظیرآباد،دادو،جامشورو،میرپورخاص، کوئٹہ،زیارت،پشین،ژوب اورگوادر سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے،اس دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔

رواں ہفتے کے اختتام سے لیکر منگل تک اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارروال،قصور، اٹک، چکوال،جہلم،منڈی بہائوالدین،سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم،وزیرستان اورکوہاٹ میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش ہوگی۔

اتوار کی رات سے منگل تک ملک کے سیاحتی مقامات مری،گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات،مالم جبہ،کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں برفباری کا امکان ہے۔
بارش سے پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ اوربارانی علاقوں میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہےجس کے مطابق ہفتے اوراتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سبی،بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
برفباری کے باعث مری،گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہوسکتی ہیں۔اس دوران محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

#gilyat#jehlam#kaghan#Lahore#murree#naran#PakTurkNews#punjab#rain#rawalpindi#snowfall#weather