کوئٹہ :دہشت گردی خطرات کے پیش نظر تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو 2روز کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے بھی احتجاج موخر کردیا گیا جبکہ سول سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر کے حفاظتی انتظامات کو سخت کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو آج اور کل دو روز کیلئے بند کردیا گیا جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی میٹرک کے 2پیشرز کو ملتوی کردیا گیا۔ سرکاری دفاتر کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا اور آنے اور جانے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں آج نکالی جانے والی احتجاجی ریلی بھی ملتوی کر دی، تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ایمرجنسی وارڈز اور ٹراما سینٹر میں حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
بلوچستان کے دیگر اضلاع مچھ ، سبی اور چمن میں بھی سکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ ریلوے سٹیشن پر آنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے اور مسافر ٹرینوں پر کمانڈوز بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

 

#chaman#PakTurkNews#police#quetta#security#sibibalochistanPakistan