کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے جیمز فالکنر کا پی سی بی کے ساتھ مالی ہیرا پھیری کا انکشاف

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے جیمز فالکنر کا پی سی بی کے ساتھ مالی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے ۔
آسٹریلوی جمیز فالکنر کو معاہدے کے مطابق 70فیصد ادائیگی کردی گئی ۔ آسٹریلوی کرکٹر رقم دوسرے بینک اکائونٹ میں وصول کرنا چاہتے تھے ۔ پی سی بی نے دوسرے اکائونٹ میں رقم منتقل کرنے سے پہلے ادا کی گئی رقم کی واپسی کا کہا تو آسٹریلوی کرکٹر نے انکار کردیا ۔
اس سے قبل بھی آسٹریلوی کرکٹر کیخلاف کئی شکایات موصول ہو چکی تھیں وہ نشے میں دھت اور عملے سے بدتمیزی کرتے رہے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی فالکنر ن ے ملتان سلطانز کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
یاد رہے کہ جیمز فوکنر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر آسٹریلوی پیسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ فینز سے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے پر معذرت خواہ ہوں، اگلے دو میچز میں شرکت نہ کرسکوں گا۔


انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کیے گئے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔میں پی ایس ایل کے تمام میچز کے لیے یہاں آیا تھا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا لیکن پیمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی۔میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں۔ پی ایس ایل چھوڑنے کے لیے تکلیف ہورہی ہے۔ پاکستان میں بہترین نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

#jamesfaulkner#Lahore#PakTurkNews#pcb#psl7#quettagladiatiors