ماسکو (پاک ترک نیوز) روس میں کورونا بے قابو ہونے لگا ۔ کورونا سے بڑھتی اموات کے باعث صدر پیوٹن نے ہفتے بھر کے لیے سرکاری دفاتر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ صدر پیوٹن نےاپنے خطاب میں کہا کہ 30 اکتوبر سے 7 نومبر تک سرکاری ملازم کام پر نہیں جائیں گے۔ ملازمین کو ان دنوں کی تنخواہ دی جائے گی۔ روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک ہزار 28 اموات ہوئی جو اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں ۔ ادھر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا بوسٹر ویکسین کےلیے’’مکس اینڈ میچ‘‘ حکمت عملی کی اجازت دے دی ہے۔