کورونا پھیلائو ،این سی او سی کا دوران پرواز کھانوں پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا پھیلائو روکنے کیلئے این سی او سی نے دوران پرواز کھانوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوران پرواز کھانوں کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ 17جنوری سے لاگو ہو گا۔این سی او سی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )اجلاس میں ملک میں بیماری کے بڑھتے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور این سی او سی نے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں بالخصوص سندھ حکومت کے ساتھ رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرا صحت اور تعلیم کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جبکہ این سی او سی نے ویکسی نیشن مہم اور اہداف کا حصول بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے جس سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے جہاں کورونا کی شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

 

#airline#food#ncoc#PakTurkNews#schoolsPIA