کورونا کیسز میں اضافہ،ترکی میں 4 دن کیلئے کرفیو نافذ

استنبول (پاک ترک نیوز)کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تر کی میں آج سے 4روز ہ کرفیو لگا نے کا اعلان کردیا گیا ۔
کرفیو کا آغاز آج شام 7بجے سے ہوگا ، جو پیر کی صبح 5بجے تک جاری رہے گا ۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق ، ترکی میں کل قومی خودمختاری اور بچوں کے دن کی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔
کرفیو کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ شہروں کے درمیان سفر پر بھی پابندی ہوگی ۔
ریسٹورنٹس میں صرف ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی ۔
جبکہ ، شادی ہال ، اسپورٹس سینٹرز اور گیم ہال عید تک بند رہیں گے ۔
ترکی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز او ر اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔