کولمبس سے 471 سال پہلے وائی کنگز نے امریکا دریافت کیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) براعظم امریکا کی دریافت کا سہرا 1492 ء میں ہسپانوی مہم جو کرسٹوفر کولمبس کے سر باندھا جاتاہے لیکن اب نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکینڈے نیویا کے وائی کنگز ، کولمبس سے 471 سال پہلے امریکا پہنچ چکے تھے ۔
بین الاقوامی ریسرچرز کی ٹیم نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ 1021 ء میں امریکی خطے میں یورپ سے آئے افراد کی موجودگی کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کیا جا سکتا ہے۔
محققین کے مطابق یورپ یا اسکینڈے نیوین ممالک سے تعلق رکھنے والے ‘وائی کنگز’کولمبس سے 471 سال پہلے بحراوقیانوس کو پارکیا اور وہ موجودہ کینیڈا کے علاقے نیوفاؤنڈلینڈ پہنچے تھے۔
نیوفاؤنڈ لینڈ کے علاقے سے وائی کنگز کے زیر استعمال لکڑی کے نمونوں کی سائنسی جانچ پڑتال کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔
سکینڈے نیویا پر مشتمل ممالک میں ناروے ، ڈنمارک اور سویڈن شامل ہیں ۔ تاریخ میں وائی کنگز بحری قزاقی میں بدنام تھے لیکن سکینڈے نیویا میں انہیں تاریخی ہیرو سمجھا جاتا ہے ۔
اس سے پہلے یہ ذکر بھی ہوتا رہا ہے کہ کولمبس سے کئی سال پہلے عرب تاجر امریکا کا نہ صرف راستہ جانتے تھے بلکہ امریکا کے اصل باشندوں ریڈانڈینز سے تجارت کرتے تھے ۔ کچھ عربوں کے امریکا میں قیام پذیر ہونے کے آثار بھی سامنے آچکے ہیں ۔

Americatourismusa