کوکاکولا نے روس میں کاروبار بند کر دیا

نیو یارک(پاک ترک نیوز)بین الاقوامی مشروب بنانے والے ادارے کوکا کولا نے روس میں اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
کمپنی کی جانب سے گذشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوکا کولا کمپنی آج سے روس میں اپنا کاروبار معطل کر رہی ہے۔تاہم کمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی صورت حال کا جائزہ لینا جاری رکھے گی۔روس سمیت یورپ کے 28ملکوں میں کوکاکولا کے مشروبات کی تیاری اور تقسم کا ذمہ دار ادارہ کوکاکولا ایچ بی سی ہے جو کوکاکولا سسٹم کا حصہ ہے اور 595 ملین کی آبادی کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ روس میں کوکاکولا ایچ بی سی ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، سمارا، یکاترینبرگ، روسٹوو ریجن، نووسیبرسک، کراسنویارسک اور ولادی ووسٹوک میں سافٹ ڈرنکس اور جوس کی تیاری کے لیے 10 پلانٹس اور تقسیم کار نیٹ ورک کا مالک ہے۔

#bycott#cocacola#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukrainerussia