کیف اور ماسکو کو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے،انتونیو گوترس

 

نیویارک(پاک ترک نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ کیف اور ماسکو کو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے زاپوروزئے جوہری پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کو ناقابل قبول عمل قرار دیا۔ انہوں نے زوردیا ہے کہ روس اور یوکرین نیو کلیئر پاور پلانٹ سے فوج اور اسلحہ دور رکھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ کیف اور ماسکو کو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر اینرگودر میں واقع پاور پلانٹ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی بار حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

 

#paktrukrnews#rusia#secretarygeneral#ukraine#UNrussia