کینیڈا،حکومت کے لئے ہنگامی اختیارات میں توسیع

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز)کینیڈا کے قانون سازوں نے ہنگامی اختیارات میں توسیع کے حکومتی فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ جسے پولیس کووڈ ۔19پابندیوں کی مخالفت کرنے والوں کی طرف سے ممکنہ طور پر دوبارہ شروع ہونے والی ناکہ بندیوں کو روکنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔
پیر کی رات ہاؤس آف کامنز میں قانون سازوں نے اختیارات کی توثیق کے لیے 151ے مقابلے میں 185 ووٹ دیے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس سے قبل کہا تھا کہ پولیس کی جانب سے ہفتے کے آخر میں ملک کے دارالحکومت پر ٹرکوں کا قبضہ ختم کرنے اور پولیس کی جانب سے سرحدی ناکہ بندی ختم کرنے کےلئےاختیارات کی ضرورت ہے۔
ایمرجنسی ایکٹ حکام کو بعض علاقوں کو نو گو زون قرار دینے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ پولیس کو ٹرک چلانے والوں کے ذاتی اور کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے اور ٹو ٹرک کمپنیوں کو گاڑیوں کو لے جانے پر مجبور کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔
تین ہفتوں سے زیادہ عرصہ سے جاری ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج نے کینیڈا-امریکہ کی سرحدی چوکیوں کو بند کرنے کے علاوہ دارالحکومت اوٹاوا کے اہم حصوں کو تین ہفتوں سے زیادہ کے لیے بند رکھا تھا۔ تاہم اب تمام سرحدی ناکہ بندی ختم ہو چکی ہے اور کینیڈا کی پارلیمنٹ کے اطراف کی سڑکیں بھی مظاہرین سے خالی کرائی جا چکی ہیں۔

#canada#COVID-19#PakTurkNews#protest#toronto