گال ٹیسٹ:ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی محتاط بیٹنگ جاری

 

کولمبو (پاک ترک نیوز) گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 342رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں کی محتاط بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 87رنز بنا لئے ہیں اور اسے جیت کیلئے مزید 255رنز درکار ہیں ۔
عبداللہ شفیق نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ امام الحق 35رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔
سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔
پاکستان نے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک اوپنر عبداللہ شفیق 41 اور امام الحق 27 رنز کی بدولت بغیر کسی نقصان 68 رنز بنالیے۔
اس سے قبل تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔
سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

#babarazam#dineshchandimal#imamulhaq#PakTurkNews#Srilanka#srvspak#testmatchPakistan