کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 342رنز کا ہدف حاصل کر کے تاریخی فتح حاصل کرلی۔ ٹیسٹ میچوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا دوسرا بڑا ہدف حاصل کیا ہے ۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ عبداللہ شفیق نے 158رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 55جبکہ محمد رضوا ن نے 40رنز بنائے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف جیت کیلئے 11رنز درکار ہیں تاہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ۔
سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 342رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 331رنز بنائے ہیں اور اس کے 6کھلاڑی آئوٹ ہیں ۔ کپتان بابر اعظم نے 55جبکہ محمد رضوان نے 40رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے جے سوریا نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں،پاکستان کو جیت کے لیے مزید 120 رنز کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔