گوگل کو ادائیگیاں روکنے کے الزام کو مسترد کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی (پاک ترک نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گوگل کو ادائیگیاں روکے جانے کی خبر کو بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ ایس بی پی نے اعلامیے کے مطابق آئی ٹی شعبے کو بیرون ممالک سے سہولیات کی مد میں 1 لاکھ ڈالر فی انوائس کا اختیار دیا گیا تھا۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر اس سہولت کے اجازت نامے منسوخ کیے گئے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو ادائیگیوں کے لیے اپنے بینکوں کے ذریعے دوبارہ درخواست دینے کا کہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی گوگل کو کی جانے والی ادائیگیوں کو روکنے کے الزمات کی تردید کر دی۔ اتوارکو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے گوگل کو کی جانے والی بعض ادائیگوں کے روکنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

#googleplaystore#islamabad#PakTurkNews#playstore#statebankGoogle