ایمسٹر ڈیم(پاک ترک نیوز) ہالینڈ میں کورونا کیسز میں اضافے پر جزوی لاک ڈائون لگانے کیخلاف احتجاج میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روٹرڈیم میں سیکڑوں افراد نے جزوی لاک ڈان اورپابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا اورکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔
پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔متعدد مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا۔ہالینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔