ہالی ووڈ (پاک ترک نیوز)
” بلیک ایڈم” نے تھیٹرز میں اپنے دوسرے ویک اینڈ پر باکس آفس پر دوبارہ فتح حاصل کر لی ہے۔تاہم ” ٹکٹ ٹو پیراڈائیز” بھی مضبوطی کے ساتھ کمائی کر رہی ہے۔
ورائیٹی کی رپورٹ کے مطابق وارنر برادرزکی ایڈونچر فلم جس میں ڈوین جانسن ایک بیڈی کے طور پر کام کر رہے ہیں جو کائنات میں "طاقت کے درجہ بندی” کو تبدیل کرنے کا وعدہ کرتا ہے، نے جمعہ اور اتوار کی درمیانی شب 27.7 ملین ڈالرکمائےجو ایک معیاری سپر ہیرو فلم کے لیے افتتاحی ہفتے کی آمدن کے مقابلے میںاپنے دوسرے ہفتے میں59 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔اس فلم نے اب تک امریکہ میںٹکٹوں کی فروخت سے111 ملین ڈالراور عالمی سطح پر250 ملین ڈالر کمائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق”بلیک ایڈم” کو باکس آفس پر غلبہ حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا کیونکہ صرف ایک نئی فلم، لائنس گیٹ کی مافوق الفطرت تھرلر "پرےفار دی ڈیول” کی شمالی امریکہ میںنمائش شروع ہوئی ہے۔ بچوں کے دیکھنے کے لئے نامناسب ریٹ کی جانے والی اس ہارر مووی نے توقعات کے مطابق آغاز کیا ہےاور 2,980 مقامات سے7 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔