ہمارے ارکان کوکوئی تحفظات نہیں،ہمارے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی ہی ہیں،اسد عمر

کراچی(پاک ترک نیوز)سابق وفاقی وزیراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کہ آج کوئی سرپرائز نہیں ہوا، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ،لوگوں کو کہنے کی ضرورت نہیں اگر مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو لوگ خود نکلیں گے ،آصف زرداری کا متحرک ہونا اچھی بات ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلی کے انتخاب کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں، اگرمینڈیٹ چوری کرنےکی کوشش کی گئی تو لوگ خودنکلیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کوکوئی تحفظات نہیں،ہمارے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی ہی ہیں۔ رانا ثنا اللہ ہمارے 50 لوگ غائب ہونےکی بات کر رہے ہیں۔ پہلے کہتے تھے ایک زرداری سب پر بھاری مگر اب وہ سیاست ختم ہو چکی ہے، اب پاکستان میں بند کمرے کے اندر ہونیوالی سیاست نہیں چلے گی۔

 

@imrankhan##CMPunjabElection#asadumer#chairmanpti#cmpunjab#hamzashahbaz#PakTurkNews#pervazelahi#pti#punjabkarachi