ہونڈا چائنا جے وی کاسالانہ 120,000 الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) ہونڈا موٹر کمپنی اور اس کے چینی حصے دارر ڈونگ فینگ موٹر نےاعلان کیا ہے کہ وہ ووہان میں 2024 سے خصوصی طور پر الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے لیے ایک نئی فیکٹری بنائیں گے۔
جاری ہونے والے بیان میں ہونڈا نے کہاہے کہ فیکٹری میں سالانہ 120,000 گاڑیوں کی پیداواری صلاحیت ہوگی۔
ہونڈا، جاپان کی دوسری سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہے جو رواں سال چین میںاپنے شراکت دار ڈونگ فینگ کے ساتھ مل کر ای:این سیریز کے نام سے ایک نیاالیکٹرک کار کابرانڈ لانچ کرنے والی ہے جس کے مجموعی طور پر 10 ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے۔

#China#electriccars#honda#PakTurkNews