برسلز(پاک ترک نیوز)یورپی کونسل کے ارکان جہاں توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر اتفاق رائے میں ناکام رہےہیں ۔ وہیں روس کے اس کی گیس کی قیمت کی ادائیگی صرف روبل میں وصول کرنے کے فیصلے کےحوالے سے بھی متفقہ نکتہ نظر بھی سامنے نہیں آ سکا۔
یورپی کونسل کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی مسلسل بلند قیمتوں کا یورپی شہریوں اور کاروباری اداروں پر تیزی سے منفی اثر پڑرہا ہے۔جبکہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یہ رجحان مزید بڑھ گیا ہے۔ چنانچہ یورپی کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ یورپی کمیشن وہ تجاویز پیش کرے جو سنگل مارکیٹ کی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے گرین ٹرانزیشن کے لیے مراعات کو برقرار رکھنے کے ساتھ سپلائی کی حفاظت کو بھی برقرار رکھے اور غیر متناسب بجٹ کے اخراجات سے گریز کرتے ہوئے بجلی کی ضرورت سے زیادہ قیمتوں کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرے۔
توانائی کی قیمتوں کو کم کرنے کے ممکنہ اقدامات میں، یورپی یونین کے رہنماؤں نے واؤچرز، ٹیکس میں چھوٹ، ریاستی امداد، ٹیکسیشن ، قیمتوںکے سلیب اور ریگولیٹری اقدامات کے ذریعے صارفین کو براہ راست تعاون فراہم کرنے کا خاکہ پیش کیا۔جبکہ وسط مدتی تناظر میں یورپی قائدین نےبولی کے طریقے کو روکنے کے لیے گیس کی رضاکارانہ مشترکہ خریداری کا نظام قائم کرنے کے لیے یورپی کمیشن کی تجویز کے لیے اپنی عمومی حمایت کا اظہاربھی کیا ہے۔