یورپی یونین کا طالبان کو تسلیم کئے بغیر افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

کابل (پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے طالبان حکومت کو تسلیم کئے بغیر افغانستان میں محدود عملے کے ساتھ سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر افغانستان میں امداد کیلئے سفارتخانہ کھول رہے ہیں کیونکہ افغانستان کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امداد کی فراہمی کے لیے کابل میں محدود ترین سطح پر موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو یورپی یونین نے تسلیم نہیں کیا ہے اور کابل میں ہماری کم سے کم موجودگی کو کسی بھی طرح تسلیم کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

#kabul#PakTurkNews#talibangovt