یورپی یونین کی وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کی درخواست

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یورپین یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے درخواست کردی۔
وزیراعظم ہائوس کے مطابق یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں کے درمیان روس اور یوکرین تنازع پر گفتگو ہوئی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میلسی میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا، ہم کیا آپ کے غلام ہیں جو آپ کہو گے ہم کریں۔

#europeunion#imranakhan#malsi#PakTurkNews#pti