یونان بحیرہ ایجین میں اشتعال انگیزی میں ملوث نہ ہو ۔ صدر اردوان کی یونان کو تنبیہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے یونان کے خلاف اپنی تنبیہ کی تجدیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان بحیرہ ایجین میں اشتعال انگیزی میں ملوث نہ ہو کیونکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر ہے۔
ایردوان نےگذشتہ روز جنوب مشرقی صوبے ماردین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونان سے کہا کہ ہم سے گڑبڑ نہ کریں۔ ایجین میں ہمارا آپ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ اردوان نے بحیرہ ایجیئن کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں نیٹو کے تربیتی مشن میں مداخلت کرنے والے یونانی طیاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایجیئن میںکچھ پاگل پن کیا تو یقیناً ہم نے بھی وہی کیا جو ضروری تھا۔
ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ اگر یونان ایسا عمل جاری رکھتا ہے تو جو ضروری ہے وہ کریں۔ انہوں نے یونان سےاپنے انتباہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ یاد رکھناہم ایک رات اچانک آ سکتے ہیں۔

#ANKARA#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#syprus#turkpresident