یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15ہلاک 20لاپتہ

ایتھنز (پاک ترک نیوز)یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15افراد ہلاک جبکہ 20لاپتہ ہو گئے جبکہ پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس اورکائیتھرا کے جزیرے کے قریب د و روز کے دوران تارکین وطن کی دوسری کشتی ڈوب گئی ۔ کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ 15افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ 20 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
بدھ کو ہونے والے واقعے میں سخت طوفان کے دوران کشتی ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔دونوں کشتیوں میں کل 100 افراد سوار تھے جن میں سے 30 افراد کو بچایا گیا ہے۔

#aithens#Athens#boat#death#Immigrants#PakTurkNews#rescueGreece