لزبن(پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کےذیلی ادارےیونیسکو نے دنیا کے سمندروں کی حالت پر ایک فلیگ شپ رپورٹ جاری کی ہے۔جو دنیا کے سمندروں کی حالت، آلودگی سے لے کر حیاتیاتی تنوع تک، سمندر کے تحفظ اور پائیدار منصوبہ بندی کے بارے میں فیصلے کرنے میں کلیدی پالیسی سازوں کی مدد کرنے کے لیے تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہے۔
یونیسکو کی "اسٹیٹ آف دی اوشن رپورٹ” (اسٹور) کا پہلا ایڈیشن گذشتہ روزیہاں منعقد ہونے والی 2022 میں اقوام متحدہ کی بحری کانفرنس کے دورا ن پیش کی گئی۔ اس موقع پر یونیسکو کے بین الحکومتی اوشیانوگرافک کمیشن (یونیسکو۔آئی او سی) کے ایگزیکٹو سیکرٹری ولادیمیر ریابینن نے کہا کہ رپورٹ اقوام متحدہ کی بحر کی دہائی کی پیشرفت کی مؤثر طریقے سے نگرانی کرنے میں مدد کرے گی۔ اور عالمی معاشرے کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ کیونکہ ہمارے مستقبل کے لیے ہمیں سمندر کی ضرورت ہے۔
یونیسکو۔آئی او سی دنیا کے سمندروں، ساحلوں اور سمندری وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے میرین سائنسز کے بین الاقوامی کوآرڈینیشن کے لیے اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے۔کمیشن 150 رکن ممالک کو صلاحیت کی ترقی، سمندر کے مشاہدے اور خدمات، سمندری سائنس اور سونامی کی وارننگز، اور اقتصادی اور سماجی مسائل پر پروگراموں کو مربوط کرکے ایک ساتھ کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔
اسٹیٹ آف دی اوشن رپورٹ دنیا کے سمندروں کی حالت، آلودگی سے لے کر حیاتیاتی تنوع تک، سمندر کے تحفظ اور پائیدار منصوبہ بندی کے بارے میں فیصلے کرنے میں کلیدی پالیسی سازوں کی مدد کرنے کے لیے تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہے۔
رپورٹ کے پہلے ایڈیشن میں سمندری سائنس کے تمام بڑے شعبوں میں 100 سے زیادہ معروف ماہرین کی کاوشیں شامل ہیں۔
یونیسکو اب ہر سال 8 جون کو اقوام متحدہ کے عالمی یومِ بحر کے موقع پر اسٹیٹ آف دی اوشن رپورٹ شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ اسکے بعد آنے والے ایڈیشنز میں اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جا ئے گا۔