یوٹیوب نے ٹک ٹاک کا انداز اپنا لیا

سان فرانسسکو(پاک ترک نیوز) معروف وڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے ٹک ٹاک کا انداز اپنا لیا ۔یوٹیوب لائیو سٹریمنگ میں ٹک ٹاک سٹریمنگ کی طرح سرخ دائرہ نمودار ہوگا جو براہِ راست نشریات کو ظاہر کرتا ہے۔پروفائل تصویر کی گولائی کو سرخ رنگ گھیرلیتا ہے اور نیچے لائیو لکھا دکھائی دیتا ہے جو یوٹیوب لائیو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت یوٹیوبر کو دیکھنا ممکن ہوگا کہ وہ کب کب لائیو ہوتا ہے۔ اسی طرح لائیو چینل کو تلاش کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سنیپ چیٹ نے سب سے پہلے سٹوری کا فیچر پیش کیا تھا جسے دھڑا دھڑ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نقل کیا ہے۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک فیچر کو یوٹیوب نے اپنالیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاکر اب بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے سب سے پہلے اس کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔ ٹک ٹاک بھی پروفائل تصویر پرجلتا بجھتا دائرہ ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح فیڈ سکرولنگ میں ہم جان جاتے ہیں کہ کس چینل سے لائیو اسٹریمنگ ہوتی ہے۔
اسی مناسبت سے یوٹیوب نے شارٹس نامی فیچر پیش کیا اور اس میں کئی ترغیبات رکھیں تاکہ ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز کو رائج کیا جاسکے۔ یوں اب لائیورنگ بھی ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر یوٹیوب پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے۔

#livestream#PakTurkNews#tiktok#youtube