ماسکو (پاک ترک نیوز)یوکرائن کی اہم سرکاری ویب سائٹس پر جمعہ کے روز ہونے والے سائبر حملوں کے حوالے سے یوکرائن کی وزارت آئی ٹی کی جانب سے روس کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد روس کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔
پیر کے روز جاری ہونے والے روس کے سرکاری بیان کہا گیا ہے کہ یوکرائن کی ویب سائٹس پر حملے میں روس ملوث نہیں ہے ۔کشیدہ صورتحال کے درمیان یہ یوکرائن کی محظ الزام تراشی ہے۔کیونکہ اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔حقیقت یہ ہے کہ یوکرائن کے حوالے سے روس کے امریکہ اور اسکے نیٹو اتحادوں کے ساتھ معاملات انتہائی کشیدہ ہیں اور اگر روس کی جانب سے مانگی گئی ضمانتوں پر جلد ہی کوئی بڑا مثبت قدم نہ اٹھایا گیا تو روس ۔یوکرائن سرحد پرحالات خراب تر ہونے کا خطرہ ہے۔
قبل ازیں یوکرائن کی وزارت آئی ٹی نے اپنے بیان میں ملک کی کابینہ، خارجہ،خزانہ اور تعلیم سمیت سات اہم وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کا الزام روس پر لگایا تھا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ روس نے فوج میں سائبر حملوں کے لئے باقاعدہ یونٹ بنا رکھے ہیں۔اور وہی ان حملوں کے ذمہ دار ہیں۔