یوکرائن 6 دسمبر سے آذربائیجان کیلئے باقاعدہ پروازیں شروع کرے گا

باکو (پاک ترک نیوز) یوکرائن کی ائیرلائنز 6 دسمبر سے آذربائیجان سے پروازیں چلائے گی ۔ حیدر علی یوف بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ یوکرائن کی کم قیمت ٹکٹیں فراہم کرنے والی ایئرلائن beesہفتے میں ایک مرتبہ پیر کو اوڈیسا -گانجا – اوڈیسا روٹ پر پروازیں چلائے گی ۔
یہ طیارہ اوڈیسا ایئرپورٹ سے صبح نو بجے اڑان بھرے اور ایک بج کر بیس منٹ پر گونجا پہنچے گا ۔ گانجا سے واپسی ڈھائی بجے طے کی گئی ہے اور ڈھائی گھنٹے بعد یہ پرواز اوڈیسا پہنچے گی ۔
اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ یوکرائن انٹرنیشنل ایئر لائنز پہلے ہی کیف – باکو – کیف روٹ پرخدمات دے رہی ہے ۔

bees airlinespakturk newsUkrainian Bees Airline to launch flights to Ganjaآذربائیجانپاک ترک نیوز