یوکرین:صدر زیلنسکی نے دوجرنیلوں کو عہدے سےہٹا دیا

کیف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہےکہ انہو ں نے دو فوجی جرنیلوں کو انکے عہدوں سے سبکدوش کردیا ہے۔ زیلنسکی نے جرنیلوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ عناصر نے یہ بھولنے پر مجبور کردیا کہ انکا ملک کونسا ہےاو روہ یوکرینی عوام کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں۔
سبکدوش کیے گئے جرنیلوں میں سے ایک یوکرینی خفیہ ایجنسی ایس بی یو کے سربراہ تھے۔ جبکہ دوسرا جنرل ایس بی یو کے خیرسون خطے کی سربراہی کے عہدے پر فائز تھا۔
دوسری جانب سے ماسکو نے دھمکی دی ہے کہ وہ یورپ کو گیس کی فراہمی بند کر سکتا ہے۔ جسے یورپی اقوام پر دباو بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ماہرین ایک عرصے سے خبردار کر رہے ہیں کہ روس گیس کو جنگ میں ہتھیار کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔ جبکہ یورپ اور امریکہ کی جانب سے گیس کے متبادل ذرائع ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آسٹریلیا کی عسکری امداد:
اس اثنا میں کئی ممالک یوکرین کو عسکری امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سے آسٹریلیا یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں بھیج رہا ہے۔ صدر زیلنکسی نے آسٹریلیا کے قانون سازوں سے مزید امدا د کیلئے ایک ویڈیو کے ذریعے خاص طور پر اپیل کی تھی۔

#PakTurkNews#ukraine|_russia_war#zelensky_sack_generals