یوکرینی مہاجرین وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین مہاجرین کی وطن واپسی کا آغاز ہوگیا ۔روس کے یوکرین پر حملے کے باعث یوکرین سے ہجرت کرنیوالے شہری اب اپنے وطن کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔
پولینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے بعد بڑی تعداد میں یوکرینی شہری سرحد پار کر کے پولینڈ میں داخل ہو رہے تھے تاہم اب بڑی تعداد میں مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
پولینڈ کے سرحدی محافظین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 19300 یوکرینی باشندے پولینڈ سے واپس یوکرین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ابھی بھی مہاجرین ملک چھوڑ کر پولینڈ میں داخل ہو رہے ہیں ۔ انہیں چوبیس گھنٹے کے دوران تقریباً 17300 مہاجرین سرحد پار کر کے پولینڈ میں داخل ہوئے۔

 

#attack#PakTurkNews#poland#ukrainerussia