یوکرین۔ کیف سمیت متعدد علاقوں میں میزائیل حملوں کی وارننگ جاری

کیف (پاک ترک نیوز)
یو کرین کے دارالحکومت کیف اور کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگز فعال کر دی گئی ہیں جن میںنکولائیف اور اوڈیسا کے علاقوں سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
یوکرین کی آن لائن سروس ایئر ریڈ الرٹ میپ کے مطابق بدھ کی صبح یوکرائن کے متعدد علاقوں میں فضائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اب تک، کھارکوف، پولٹاوا، دنیپروپیٹروسک اور سومی علاقوں کے ساتھ ساتھ زاپوروزے علاقے کے یوکرین کے زیر کنٹرول حصے کو میزائل حملوں کے لیے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔جبکہ نکولائیف اور اوڈیسا کے علاقوں میں بھی فضائی حملوں کی وارننگز کو فعال کر دیا گیاہے اور دارالحکومت کیف کے رہائشیوں کو پناہ گاہوں میں جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

#attack#kviv#masscow#missileattack#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukraine#warrussia