یوکرین میں اجتماعی قبر سے 440افراد کی لاشیں برآمد

 

کیف(پاک ترک نیوز)یورکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافاتی علاقے میں اجتماعی قبرسے 440افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف کے مضافاتی علاقے ازیوم سے ایسی بڑی اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 440 افراد کو ایک ساتھ دفن کیا گیا تھا۔
علاقائی پولیس چیف کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس علاقے سے ایک بڑی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے 440 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
یوکرین کے حکام نے دعوی کیا تھا کہ روس کے ہزاروں فوجی ازیوم کے علاقے سے نکل گئے ہیں جس کو وہ طویل عرصے تک لاجسٹک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔یوکرین حکام کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے پسپا ہوکر جا نے والے روسی فوجی جاتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دوسرا سامان بھی چھوڑ گئے تھے جو قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

 

#attack#Izyum#kviv#Massgraves#PakTurkNews#ukraine#warrussia