یوکرین نے روس کے خلاف اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

 

کیف (پاک ترک نیوز )یوکرین نے روس کے خلاف اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔یوکرین کے صدر نے روسی حملے کے تناظر میں ہیگ میں قائم عدالت سے ’فوری فیصلے‘ کی اپیل کی ہے ۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نےٹویٹر پر کہا، "یوکرین نے روس کے خلاف اپنی درخواست آئی سی جے میں جمع کرائی ہے۔روس کو جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔ ہم فوری فیصلے کی درخواست کرتے ہیں جس میں روس کو ابھی فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کے پاس حملے کاحکم دینے والے انفرادی روسی رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہےاور اس کے پاس دونوں ممالک کے معاملات میں مداخلت کا دائرہ اختیار بھی نہیں ہے۔
روس نے یوکرین کے حملے کا یہ جواز پیش کیا ہے کہ اس نے یوکرین میں روسی بولنے والی اقلیت پر مبینہ ظلم وستم روکنے کے لیے آپریشن کیا تاکہ یوکرین کو غیر فوجی ملک بنایا جاسکے لیکن بین الاقوامی برادری نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

pak turk newsukraine conflictukraine file case in ICJپاک ترک نیوز ، یوکرائن نے عالمی عدالتی انصاف میں مقدمہ درج کردیا