کیف(پاک ترک نیوز)
روسی افواج کاکہنا ہے کہ یوکرین کے دارلحکومت کے قریب ایک بڑے فوجی ایندھن کےڈپو کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا ہے جب امریکی صدر بائیڈن پولینڈ جانے کیلئے تیار ہیں۔
روس کو یوکرین میں کئی مشکلات پیش آرہی ہیں جن میں لاجسٹک مسائل کے علاوہ یوکرینی افواج اور عوام کی جانب سے غیر متوقع مزاحمت ہےجو روسی افواج کی پیش قدمی کو روکنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔ روس کی جانب سے کیف کا محاصرہ جاری ہے اور شہر پر قبضے کی ابتدائی کوششوں میں ناکامی کے بعد روسی فوجی شہر کے گرد دفاعی پوزیشن لے رہے ہیں اس مقصد کیلئے مورچے کھودے جارہےہیں۔
امریکہ اور یورپی یونین روس کو بڑا معاشی نقصان پہنچانے کیلئے مختلف اقدامات کر رہے ہیںجن میں معاشی پابندیاں شامل ہیں اور بائیڈن کےد ورہ یورپ کے دوران ایک بڑے معاہدے کا اعلان کیاگیا جس سے روسی گیس پر یورپ کے انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔