یوکرین کی ویانا دستاویز کے دستخط کنندگان کے اجلاس کی درخواست

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے کہا ہےکہ یوکرین نے روس اور ویانا دستاویز پر دستخط کرنے والے دیگر تمام ممالک سے 48گھنٹوں کے اندر ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ فوجیوں کی نقل و حرکت سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اتوار کی شب اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ روس ویانا دستاویز کے تحت ہماری درخواست کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ نتیجتاً ہم نے اگلا قدم اٹھاتے ہوئے ویانا دستاویز کے تمام دستخط کنندگان کو 48 گھنٹوں کے اندر میٹنگ کی درخواست کردی ہے تاکہ ہماری سرحد کے ساتھ اور مقبوضہ کریمیا میں اس کی کمک اور دوبارہ تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

#Kyiv#PakTurkNews#ukraine#ukrainecrisisrussia