ماسکو(پاک ترک نیوز)
ماسکو کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دورجمعرات کی صبح کو ہوگا۔ بیلاروس کے شہر بیسٹ میں ہونے منعقد ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی اور انسانی راہداری پر بات چیت کی جائے گی۔
روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کا پہلا دور پیر کو ہوا جو تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد بے نتیجہ رہا۔ تاہم دونوں فریقین نے جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنے پراتفاق کیا۔
یوکرین کے حکام کے مطابق روس کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کےبعد سے اب تک دوہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔
جبکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناگزین کے مطابق اب تک پونے نو لاکھ افراد یوکرین سے ہمسایہ ممالک کو بھاگ چکے ہیں۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع کے مطابق لڑائی میں پانچ روسی فوجی ہلاک جبکہ سولہ سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ یوکرین کے تین ہزار کے قریب فوجی بھی مارے گئے ہیں۔