دبئی (پاک ترک نیوز)
متحدہ عرب امارات میں ان دنوں جائیدادوں کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ اگرچہ دبئی میں دنیا کے بعض دوسرے بڑے شہروں کے مقابلے میں اب بھی پراپرٹی کی قیمتیں کم ہیں لیکن ان میں بھی بھی پہلے کے نسبت بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ معاشی ترقی ہے۔ایک طرف جب پوری دنیا کووڈ کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار تھی، دبئی محفوظ علاقے کے طور پر آگے بڑھ رہا تھا۔ 2022 میں کووڈ19 کے بعد امارات کی معیشت مزید تیزی سے اوپر آئی۔ اس ماحول میں بہت سے رہائشیوں کو بڑھتے ہوئے کرایوں اور رکی ہوئی آمدنیوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔
متحدہ عرب امارت میں رہنے والے افراد چند باتوں کا خیال کر کے اپنے اخراجات کو کنٹرول کر سکتے ہیں
امارات کے شہری سب سے پہلے گھریلو اخراجات کو کنٹرول کریں۔ طے کریں کہ کونسی چیز ضروری ہےاور کونسی غیر ضروری۔ اپنی ضرویات کا جائزہ لیں اور بجٹ میں اخراجات کو کنٹرول کریں۔ جن چیزوں کے بغیر گذارا ہو سکتا ہے ان کو اپنی لسٹ سے نکال دیں۔
آپ کو اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنا ہے اس لیے اشیائے ضروریہ کو صرف ضرورت کے مطابق خریدیں۔ انتہائی ضروری اشیا زیادہ مقدار میں خریدی جا سکتی ہیں۔ برانڈز کی بجائے مقامی مارکیٹ کی اشیا خریدیں۔ سبزیوں اور چاولوں کو خوراک کا حصہ بنائیں۔ خریداری کی فہرست سوچ سمجھ کر تیار کریں۔
آپ ماہانہ آمدنی بڑھانے کی کوشش کریں۔ جن لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، ان سے اضافی کام کی بات کریں۔ ضروری ہو تو ملازمت یا ادارہ تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ جزوقتی کام کی تلاش کریں اور ان اشیا کو فروخت کر دیں جن کی ضرورت نہ ہو۔