یکم ذولحجہ سے منا، عرفات اور مذدلفہ میں ہر قسم کا گیس سلینڈر اور چولہا رکھنے پر پابندی عائد

یکم ذولحجہ سے منا، عرفات اور مذدلفہ میں ہر قسم کا گیس سلینڈر اور چولہا رکھنے پر پابندی عائد
ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نےایام حج کے دوران یکم ذوالحجہ کی صبح سے منا اور عرفات میں حجاج کے کیمپوں سمیت مذدلفہ اوروہاں واقع سرکاری اداروں کے دفاتر میں ہر قسم اور سائز کے کھانا پکانے والے گیس سلنڈروں کے داخلے اور استعمال پر پابندی کی عائد کر دی ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے احکامات کے مطابق تمام ممنوعہ اشیاءجن میں گیس کے چولہے اور سلنڈر شامل ہیں جو کھانا پکانے کے مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں ضبط کر لیے جائیں گے۔سول ڈیفنس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ جو بھی مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس ضمن میںسول ڈیفنس کی آگ سے بچاؤ اور حفاظت کی نگرانی کرنے والی ٹیمیں مقدس مقامات پر واقع سرکاری اداروں اور تجارتی اداروں کے تمام دفاتر کے معائنہ کے لئے دورے کریں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں ان کے احاطے میں کسی قسم کے چولہے اور سلینڈر موجود نہیں ہیں۔

#PTN #PTNurdu #Pakturknewshaj 2022