10 ماہ میں 145.5 ارب ٹرکش لیرا کا بجٹ خسارہ

ترکی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں مالیاتی خسارہ 145.5 ارب ٹرکش لیرا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجٹ خسارہ 44 فیصد بڑھ گیا ہے۔
جنوری سے اکتوبر تک حکومت کی آمدنی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 822 ارب ٹرکش لیرا رہی لیکن دوسری طرف اخراجات 18 فیصد بڑھ کر 967.7 ارب ٹرکش لیرا ہو گئے۔
دس ماہ میں حکومت نے قرضوں پر عائد سود کی مد میں 119.6 ارب ٹرکش لیرا ادا کئے۔
اگر سود کی ادائیگی کو مجموعی اخراجات سے منہا کر دیا جائے تو مالیاتی خسارہ 26 ارب ٹرکش لیرا کے برابر ہو جاتا ہے۔
دس ماہ میں حکومت کی ٹیکس آمدنی 655.4 ارب ٹرکش لیرا رہی۔
اکتوبر میں مالیاتی خسارہ 4.9 ارب ٹرکش لیرا رہا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کم ہے۔
اکتوبر 2019 کے مقابلے میں اس سال اکتوبر میں آمدنی 42 فیصد اضافے کے بعد 92.8 ٹرکش لیرا رہی۔
اخراجات 22 فیصد بڑھ کر 97.7 ٹرکش لیرا رہے۔ اکتوبر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اوسطً شرح تبادلہ 7.95 ٹرکش لیرا رہی جبکہ جنوری سے اکتوبر تک اوسطً شرح تبادلہ 6.86 ٹرکش لیرا ریکارڈ کی گئی۔